پرینکا کا یوپی حکومت پرنشانہ

priyanka

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا): کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کی بی جے پی حکومت پر گنا کسانوں کو بقائے کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جس نے 14 دن میں ادائیگی کا دعوی کیا ہے، اب وہ خاموش بیٹھی ہے۔ مظفر نگر ضلع میں ایک کسان کی مبینہ خود کشی سے متعلق خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے پرینکا نے ٹویٹ کیاکہ مظفر نگر کے ایک گنا کسان نے اپنی گنے کی فصل کھیت میں سوکھ جانے اور پرچی نہ ملنے کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ 14 دن میں پوری ادائیگی کردی جائے گی لیکن ہزاروں کروڑ روپے دباکر شوگر ملیں بند کردی گئیں۔ پرینکا نے کہاکہ میں نے دو دن پہلے ہی حکومت کو اس کے لئے متنبہ کیا تھا۔ اس کے بارے میں سوچئے کہ کسانوں کے خاندانوں کا کیا ہوگا جو اس مالی بحران کے دوران اپنا معاوضہ نہیں پارہے ہیں۔ لیکن اب بی جے پی حکومت 14 دن میں گنے کی ادائیگی کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *