اسپتال نے بھرتی کرنے سے کیاانکار،حاملہ خاتون نے آٹورکشہ میں دم توڑا

pregnant-women
علامتی تصویر

ممبئی (آئی این ایس انڈیا): ممبئی کے قریب تھانے کے ممبرا علاقے سے ایک دل دہلا دینے والا اور المناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک حاملہ خاتون کو ہسپتال میں علاج نہ ملنے سے اس نے آٹو رکشہ میں دم توڑ دیا،جبکہ دوسری حاملہ خاتون کودردہونے کے باوجود ہسپتال میں داخلہ نہیں ملا۔واقعہ 25 مئی اور 26 مئی کے دن ممبرا علاقے کا ہے۔ممبرا کی رہنے والی 26 سال کی آسمہ مہندی کو’لیبر پین‘ ہونے لگا۔آسمہ نے مناسب علاج کے لئے علاقے کے تین ہسپتالوں کے چکر لگائے پر تینوں نے بھرتی کرنے سے انکار کر دیا۔ہسپتالوں کے چکر لگاتے لگاتے آسمہ نے دم توڑ دیا۔22 سال کی حاملہ خاتون مہک خان کے ساتھ بھی یہی ہوا۔مہک کو لیبر پین کے بعد کئی ہسپتالوں میں لے کر جایا گیا لیکن کسی بھی ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا۔
مہک خان کے خاندان کے لوگوں نے ممبرا پولیس تھانے میں اس کی شکایت درج کرائی۔ممبرا پولیس کے تفتیشی افسر بالاصاحب کامبلے کے مطابق متاثرین کے خاندان کی شکایت کے بعد فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ممبرا پولیس نے مہک خان اور آسمہ مہندی کومتاثرین بتا کر ممبرا پولیس نے تین ہسپتالوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے جنہوں نے ان دونوں حاملہ خواتین کو اپنے ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کیا تھا۔ممبرا پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ایف آئی آر کاپی کے مطابق سب سے پہلے بلال ہسپتال، اس کے بعد پرائم کرٹیکیئر ہسپتال اور پھر یونیورسل ہاسپٹل پر آسمہ کو لے جایا گیا پر ان تینوں جگہوں پر مہک کو ایڈمٹ کرنے سے انکار کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *