نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)سی ایس بی سی بہار پولیس ڈرائیور، پی ای ٹی ایڈمیٹ کارڈ: سینٹرل سلیکشن بورڈ آف کانسٹیبل (سی ایس بی سی) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکی وجہ سے جسمانی اہلیت ٹیسٹ (پی ای ٹی) ملتوی کردیا ہے۔ یہ ٹیسٹ 7 مئی 2021 کو ہونا تھا۔بہار پولیس پی ای ٹی کے نئے امتحانات کی تاریخ اور ایڈمٹ کارڈ 2021 کے لئے سرکاری ویب سائٹ csbc.bih.nic.inپر نظررکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔امیدوار اپنے سی ایس بی سی ڈرائیور پی ای ٹی ایڈمٹ کارڈ پر پی ای ٹی کی تاریخ اور وقت چیک کرسکیں گے۔ امیدواروں کو ضروری دستاویزات کے ساتھ اپنے بہار پولیس ڈرائیور ایڈمٹ کارڈ لانا لازمی ہوگا۔سی ایس بی سی نے 3 جنوری 2021 کو بہار پولیس ڈرائیور تحریری امتحان منعقد کیا تھا اور اس کے نتائج 15 اپریل 2021 کو اعلان کئے گئے تھے۔ مجموعی طور پر 8160 امیدوار جسمانی راؤنڈ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ 1722 امیدوارکے لئے بہار پولیس ڈرائیور کانسٹیبل کی تقرری کی جارہی ہے۔ امیدواروں کو پی ای ٹی میں درج ذیل سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ضروری ہے۔(۱)دوڑ(۲)لمبی کود(۳)اچھال (۴)گولی چلانا (۵)اونچائی کی پیمائش (۶)سینے کی پیمائش وغیرہ۔