نالند ہ (آئی این ایس انڈیا) نالندہ میں زہریلا پرساد کھانے کے بعد 500 افراد بیمار ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ پر و ل پور بلاک کے تحت پلیچھ گاؤں کا ہے۔ ماگھی پورنیما کے موقع پر گاؤں کے ہی دیوی مندر میں منعقدہ پوجا کے موقع پر بنایا گیا پرساد کھانے سے یہ لوگ بیمار ہوئے ہیں۔ان لوگوں نے جیسے ہی پرساد کھایا پیٹ میں درد ور الٹی آنا شروع ہوگئی، تاہم اب تمام لوگ خطرے سے باہر ہیں۔ گاؤں کے ضعیف الاعتقاد بزرگوں اور خواتین کا خیال ہے کہ پوجا کے انعقاد میں کسی قسم کی کوتاہی ہوئی، جس کی وجہ سے لوگ بیمار ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد گاؤں کی بڑی تعداد میں خواتین مندر میں پہنچ کر اپنے عقیدہ کے مطابق ’دیوی‘ سے اقرارجرم کرکے معافی مانگ رہی ہیں۔اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہونے کے بعدبھی پرائمری ہیلتھ سنٹر نے کوئی میڈیکل ٹیم نہیں بھیجی گئی۔ زیادہ تر لوگوں کا علاج گاؤں کے ہی ڈاکٹر سے ہوا۔ گاؤں کے مکھیا راجندر نے بتایا کہ پرساد کھانے کی وجہ سے لگ بھگ 500 افراد بیمار ہوگئے، لیکن مقامی پرائمری ہیلتھ سنٹر کی جانب سے کسی قسم کی طبی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔ گاؤں میں ہی ایک ہیلتھ سینٹر ہے، جہاں دو ڈاکٹروں بھی تعینات ہیں۔اتوار کے روز یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ صحت نیند سے بیدار ہوا اور میڈیکل ٹیم گاؤں پہنچی۔میڈیکل ٹیم گاؤں پہنچ کر لوگوں کا علاج کر رہی ہے۔
بہارمیں ڈاکٹروں کی 63ہزاراسامیاں جلدپُرکی جائیں گی:منگل پانڈے