لکھنؤ (آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آکسیجن کے لئے بھٹک رہے ہیں، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کے روز ٹویٹ کیا کہ جس طرح سے اتر پردیش کے عوام آکسیجن کے لیے بھٹک رہے ہیں، یہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت سرعام جھوٹ بول رہی ہے کہ کہیں کوئی کمی نہیں ہے۔ایس پی چیف نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ اخلاقی جرم ہے۔ اب تو بی جے پی کے حامی بھی اس جھوٹ میں اپنے قریبی لوگوں کو کھونے کے لیے مجبور ہیں۔اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ سچائی کی اتنی توہین اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی تھی۔