25 سے 49 سال کی عمر کے لوگ زیادہ تر کورونا کے ہورہے ہیں شکار

پٹنہ(آئی این ایس انڈیا) مردوں کے مقابلے خواتین میں کورونا انفیکشن کی تعداد کم پائی جارہی ہے۔ اس طرح کی خواتین کوکم خطرہ لاحق ہے، جو گھروں میں رہتی ہیں۔ مردوں کی طرح کام کرنے والی خواتین میں بھی انفیکشن کی شرح کافی ہے۔ اس بار انفیکشن 25 اور 49 سال کی عمر کے خواتین اور مردوں میں بڑھ رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع پٹنہ میں لگ بھگ چھ ہزار متاثرہ مریضوں کے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ عورتیں مردوں کے مقابلے کم تر ہی انفیکشن کا شکار ہو رہی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ خواتین کی کم سرگرمی ہے۔ پٹنہ میں 3866 مرد اور 1932 خواتین کرونا متاثر ہیں۔ پچھلے سال بھی خواتین مردوں کے مقابلے کم بیمار تھیں، لیکن اس بار اس سروے میں تبدیلی نظر آئی ہے۔ 2020 میں 50 سال کی عمر کے خواتین اور مرد 75 فیصد بیمار تھے، جبکہ اس بار یہ مرض 25 سے 49 سال کی عمرکے لوگوں میں زیادہ ہے۔ ابھی تک پٹنہ میں متاثرہ لوگوں میں 50 فیصد سے زیادہ خواتین اور اسی عمر کے مرد ہیں۔ اس عمر کے لوگوں میں زیادہ انفیکشن کی بنیادی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ بازار میں ان کی سرگرمیاں زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 24 سال تک کی عمر کے 29فیصد افراد بیمار ہوچکے ہیں، جبکہ 25 سے 49 سال کی عمر کے گروپ میں 50 فیصد افراد بیمار ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.