کیرالہ صوبائی کانگریس کو بڑا د ھچکا

پی سی چاکو نے استعفیٰ د یا، پارٹی کے اندر عدم جمہوریت کا لگایا الزام
ترواننت پورم (آئی این ایس انڈیا) کیرالا اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما پی سی چاکو نے بدھ کے روز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی، انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کے عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر بھی دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اب پارٹی میں باقی نہیں رہی۔چاکو نے کہا کہ کیرالا میں کانگریس پارٹی دو دھڑوں میں منقسم ہے، وہ کئی معاملہ میں پارٹی ہائی کمان سے معاملے میں مداخلت کی درخواست کی، لیکن پارٹی ہائی کمان کی سردمہری سے تنگ ہوگئے۔ کیرالہ کانگریس میں جو کچھ ہو رہا ہے، پارٹی ہائی کمان خاموشی سے اسے دیکھ رہی ہے۔چاکو نے کہا کہ میں پچھلے کئی دنوں سے اس فیصلے پر غور کر رہا تھا، میں کیرالا سے ہوں، جہاں کانگریس پارٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ یہاں دو پارٹیاں ہیں۔ کانگریس (I گروپ) اور کانگریس (A گروپ)۔ کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) ان دونوں پارٹیوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے طور پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیرالا میں اہم انتخابات ہورہے ہیں۔ لوگ چاہتے ہیں کہ کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے، لیکن پارٹی کی اعلی قیادت دھڑے بندی میں مصروف ہے، اس کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ لیکن پارٹی ہائی کمان نے دونوں گروپوں کی تجویز پر اتفاق کیا۔ چاکو نے کانگریس کو ایک عظیم روایت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریسی ہونا وقار کی بات ہے، لیکن آج کوئی بھی کانگریس میں کانگریسی نہیں رہ سکتا۔خیال رہے کہ کیرالہ میں 6 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی، انتخابی نتائج 2 مئی کو آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.