شکری مغربی پنچایت کی تعمیروترقی کیلئے نوجوانوں کو آگے آناہوگا:طاہر حسین

tahir

مدھوبنی (شکری) پنچایت انتخاب کے پیش نظر شکری مغربی پنچایت سے سرپنچ کے عہدے کے لیے طاہر حسین  عرف( لڈو بھائی)پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ طاہر حسین  نے پرچہ نامزدگی کے بعد صحافیوں سے پنڈول بلاک ہیڈ کواٹر کے باہر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ازیں قبل جو سرپنچ تھا۔پانچ سال کے اقدار میں انہوں نے ہر ممکن ترقیاتی کا م کو پنچایت میں انجام دینے کی کوشش کی اس کے باوجود ابھی بھی ایسے کام باقی ہیں جس کو انجام تک پہنچانا لازمی ہے، جس میں سب سے اول کام آبی نکاسی کا ہے۔پنچایت میں برسات کے ماہ  میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے یہاں کی عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آگے انہوں نے بتایا کہ پانچ سال قبل ہی شکری مغربی پنچایت کے دانشوران نے کہا تھا اگلے بار آپ ہی سرپنچ ہوں گے ۔اس لئے عوام الناس کے مشورہ پر میں نے سرپنچ رکن کا پرچہ داخل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں عوام سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ کامیابی کے بعد میرا ترجیحاتی کام تعلیم اور شعبہ صحت ہوگا۔وہیں طاہر حسین عرف لڈو بھائی نے کہا کہ میں بغیر نمائندہ کے برسوں سے اپنے پنچایت کے عوام کی خدمت کرتا آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی محلق بیماری میں بھی میں ہر ممکن امداد کرنے کا کام کیا ہے ۔اس موقع سے سرپنچ امیدوار جناب طاہر حسین کے بڑے بھائی جنا ب زاہد حسین، بخشی صاحب، عاشق بھائی، شاہد بھائی،تنویر بھائی عرف گڈو ،توقیر عالم کے علاوہ امجد بھائی، مجاہد حسین، طارق ، گلاب،کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں پنچایت کے ہر طبقہ سے وٹر موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *