نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا):دہلی میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملے کے درمیان سی ایم اروند کیجریوال نے نجی اسپتالوں کو سرزنش کی ہے۔ انہوں نے نجی اسپتالوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ غلط حرکتیں کررہے ہیں۔ دہلی کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپتال پہلے شکایت کرتا تھا کہ یہاں بیڈ نہیں تھے لیکن وہ 20 سے 50 ہزار مانگتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے ایسی شکایات کے حل کے لئے ایک ایپ لانچ کیا۔ ہم نے تمام معلومات ایپ میں ڈال رکھا ہے کہ کہاں بیڈ خالی ہیں اور کہاں نہیں، لیکن لوگ اس طرح ٹوٹ پڑے جیسے یہ معلومات دے کر ہم نے غلطی کردی۔نیوز چینل کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک نیوز اینکر نجی اسپتال کو براہ راست کال کرتا ہے، اسپتال اسے بتاتا ہے کہ وہ داخلے کے بدلے میں رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق کچھ لوگوں نے مافیا بنایا تھا، اسے توڑنے میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔ کچھ اسپتال اتنے طاقتور ہوچکے ہیں کہ ان کو تمام جماعتوں تک رسائی حاصل ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم مریض نہیں لیں گے اس لیے میں یہ کہہ رہا ہوں کہ آپ کو مریضوں کو لے جانا پڑے گا۔ دہلی کے وزیر اعلی نے کہا کہ یہ زمین آپ کو سستی شرح پر دی گئی تھی تاکہ آپ عوام کی خدمت کرسکیں۔اروند کیجریوال نے نجی اسپتالوں سے سخت لہجے میں کہا کہ کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا اس غلط فہمی میں مت رہنا کہ دوسری پارٹی میں بیٹھا کوئی لیڈر آپ کو بچالے گا۔ کل سے ہم ہر اسپتال کے مالک کو بلا رہے ہیں اور ہر ایک سے پوچھا جارہا ہے۔ اسپتالوں کو 20 سی سی بیڈز ریزرو کرنے کو کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اسپتالوں کی پریشانی صحیح ہوتی ہے ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس کے علاج میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جس کا علاج کرنا پڑے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ نیوز چینل اور اخباروالے 11 اسپتالوں کو فون کرکے پوچھ رہے ہیں کہ بیڈ موجود ہیں یا نہیں، اس سے بھی فائدہ ہو رہا ہے۔اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر یہ اسپتال ہماری باتوں کو ماننے سے انکار کیا تو ہم سخت کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دہلی حکومت کا ایک پیشہ ور اسپتال کے اندر بیڈ موجود ہوگا جو اس کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا کہ یہاں بیڈ موجود ہیں یا نہیں۔ اگر کوئی مشتبہ مریض اسپتال جاتا ہے اوروہ ٹیسٹ کروانے کو کہتا ہے۔ اب ہم حکم جاری کر رہے ہیں کہ کوئی بھی اسپتال کسی بھی مشتبہ شخص کوانکار نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مشتبہ مریض کو منع نہیں کیا جائے گا اور اسپتال خود اس مریض کا ٹیسٹ کروائے گا اور اسی کے مطابق اس کا علاج کرایا جائے گا۔