یوگی کے سابق کابینی وزیرنے کہا، ٹرمپ پروگرام سے کوروناپھیلا

Om-Prakash-Rajbhar

بلیا(آئی این ایس انڈیا)یوگی کے سابق کابینہ وزیر اور سہلدیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤکے لیے بی جے پی حکومت کو مورد الزام قرار دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورے کی وجہ سے ملک میں وباپھیل چکی ہے۔ایک طرف، ملک کورونا کے ساتھ برسرپیکارہے،جبکہ بی جے پی حکومتوں میں کورونا کی آڑمیں گھوٹالے ہو رہے ہیں۔ان کااشارہ گجرات کی طرف تھا۔اس کے علاوہ چین سے درآمدپانچ لاکھ کٹس کے معاملے پراپوزیشن گھیررہاہے۔سابق کابینہ کے وزیر اوم پرکاش راج بھرنے پنے گھر میں پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ مرکزمیں نریندر مودی حکومت ملک میں اس سطح پر کورونا وبا پھیلانے کے لیے ذمہ دارہے۔ جب کورونا ملک میں دستک دے رہاتھاتومودی سرکار اور بی جے پی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کااستقبال کرنے میں مصروف تھے۔یہی بات شیوسیناکے سنجے روات نے بھی کہی ہے۔

راج بھرنے کہاہے کہ احمد آباد میں منعقدہ ”نمستے ٹرمپ پروگرام“ میں ہزاروں افراد ان کے ساتھ آئے تھے جن کی جانچ نہیں ہوئی۔سابق وزیر برائے پسماندہ طبقات نے کہاہے کہ 30 جنوری کو جب کیرالہ میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیاتھاتب ہی ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو سیل کردیا جاتا، کورونا اپنے ملک میں خوفناک صورت اختیارنہیں کرتا۔انہوں نے کہاہے کہ ملک میں 15 جنوری سے 23 مارچ تک 78 لاکھ افراد بیرون ملک سے آئے ہیں لیکن صرف 26 لاکھ افراد کی جانچ ہوسکی ہے، باقی افراد بغیر جانچ کے بھٹک رہے ہیں اور کورونا وائرس پھیلارہے ہیں۔راج بھرنے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے پاس کنوڑیوں کے لیے شربت کابندوبست کرنے اور ان سے ملنے کا وقت ہے لیکن ریاست میں مزدوروں کے واپس آنے پر کوئی وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بیوروکریٹس کے ساتھ میٹنگ کے ساتھ فیصلہ کرتے ہیں لیکن دونوں نائب وزیراعلیٰ میں سے کوئی بھی اس میٹنگ میں موجود نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *