مزدوروں کی اموات پرنتیش کمارنے کہا،اِکّادُکّاواقعہ ہوجاتاہے

nitish-kumar

پٹنہ(آئی این ایس انڈیا)مزدوروں کی خصوصی ٹرینوں سے مزدوروں کی وطن واپسی کے دوران بدانتظامی کے سبب ہونے والی اموات پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ اکادکا واقعات رونما ہوتے ہیں۔جب کہ ریلوے کابیان ہے کہ 80سے زائدمزدوروں کی اسپیشل ٹرین میں اموات ہوئی ہیں۔یہ سرکاری اعدادوشمارہیں۔ بدھ کے روز وزیراعلیٰ نتیش نے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے کرونا خاتمہ بیداری پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔چیف منسٹر نتیش کمار نے کہاہے کہ انہوں نے ہر ضلع میں کم از کم قرنطینہ مراکز دیکھے ہیں اور وہاں موجود وگوں سے بھی بات چیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ 13 مارچ کو کوروناوائرس سے متعلق ہماری پہلی میٹنگ ہوئی۔ تب سے، اس وائرس سے نمٹنے کے لیے مستقل کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے23 مارچ کوجنتاکرفیوکے لاک ڈاؤن کے بعد فیصلہ کیا۔ اسی شام کو پی ایم مودی نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔بہار کے تمام نمائندوں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ہمارے گاؤں کے لوگوں نے اتنا شعور دکھایاکہ انہوں نے کسی بیرونی آدمی کو گاؤں نہیں آنے دیا۔ اس سے قبل ڈاکٹروں نے کہاتھاکہ ماسک صرف انفیکشن والے لوگوں پر لگائے جاتے ہیں، لیکن بعد میں فیصلہ کیاگیاکہ سب کو ماسک پہننا چاہیے۔ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گاؤں کے ہرخاندان کو چار ماسک اور صابون حکومت دے گی۔ اس پربہت کام ہوچکاہے۔ اب شہروں میں بھی غریبوں کو مفت ماسک فراہم کیے جائیں گے۔سی ایم نتیش نے بتایاہے کہ بہار حکومت کی درخواست پر مزدوروں کو ٹرینوں کے ذریعے گھرلایاگیا۔حالاں کہ مرکزی حکومت کوخط لکھ کربہارحکومت نے مزدوروں اورطلبہ کی واپسی کی مخالفت کی ہے۔اسپیشل ٹرینوں میں مزدوروں کی ہلاکت کے واقعے پر، سی ایم نتیش نے کہاہے کہ تمام لوگ آرام سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ کبھی کبھاراکادکاواقعات رونما ہوتے ہیں۔ باقی مزدوروں کو لانے کا پورا عمل کامیاب رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *