جموں وکشمیر میں 30 اپریل تک نافذ رہے گا نائٹ کرفیو

night-curfew-in-jk

سری نگر (آئی این ایس انڈیا) جموں و کشمیر انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں کورونا سے نمٹنے کے لئے کچھ سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں نائٹ کرفیو اور مارکیٹوں میں 50 فیصد دکانیں کھولنے اور پوری ریاست میں 50 فیصد بیٹھنے والی ٹرانسپورٹ بسیں چلانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ 30 اپریل تک نافذ رہے گا۔جموں وکشمیر کے نائب گورنر منوج سنہا نے خود ٹویٹر پر نئی ہدایات کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1500 سے زیادہ کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ فعال کیسز 12 ہزار کو عبور کرچکے ہیں۔نئی ہدایات کے مطابق جموں و کشمیر کے تمام 20اضلاع کے میونسپل اور شہری علاقوں میں شام10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس کے ساتھ ٹرانسپورٹ بسوں میں بیٹھنے کی گنجائش صرف 50 فیصد ہوگی۔ اوراور خریداری سامانوں کی دکانیں صرف 50 فیصد دکانیں کھلیں گی۔تمام ضلعی مجسٹریٹس کو بھی اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تاکہ اس عمل کو سیٹھانی مارکیٹ ایسوسی ایشن کی مدد سے نافذکیا جاسکے۔ کل بھی سری نگر میں میئر جنید ماتو نے سری نگر میں لاک ڈاؤن لگانے کے لئے میٹنگ کی تھی۔ لیکن میٹنگ میں تمام عہدیداروں نے فی الحال اس پر روکنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کے پیچھے شہر کے چھوٹے دکانداروں اور یومیہ مزدوروں کو ہونے والا معاشی نقصان بتایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.