تاج محل میں بم کی خبر فرضی، نوکری نہ ملنے سے پریشان نوجوان نے کیا تھا فون

taj-mahal

لکھنؤ(آئی این ایس انڈیا)دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک تاج محل میں بم کی خبر ملی تھی، لیکن یہ معلومات فرضی نکلی۔ تاہم بم کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد اندر موجود سیاحوں کو باہر نکال لیا گیا اور تاج محل کے دونوں دروازے بند کردیئے گئے۔ پولیس کو نامعلوم شخص کے ذریعہ فون پر بارودی مواد رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی، جسے اب اسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش نوجوان نے بتایا ہے کہ وہ نوکری نہ ملنے پر پریشان تھا۔ تاہم اب تاج محل کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔بم کی اطلاع ملتے ہی تاج محل کمپلیکس میں سی آئی ایس ایف کی ایک بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب پورے تاج محل میں سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے علاقے میں افراتفری پیدا ہوئی ہے۔ آگرہ کے آئی جی اے ستیش گنیش نے کہا کہ بم کی خبر فرضی تھی۔ تاہم انتظامیہ نے وقت پر سخت اقدامات اٹھائے تھے۔واضح رہے کہ کسی نے آگرہ کے لوہا منڈی پولیس اسٹیشن میں یوپی پولیس کو اطلاع دی تھی۔ آگرہ میں پروٹوکول ایس پی شیورام یادو نے بتایا کہ جس نوجوان نے فون کے ذریعے بم کی اطلاع دی وہ فیروز آباد کا رہائشی ہے اور وہ فوجی بھرتی منسوخ ہونے پر ناراض تھا۔ شیو رام یادو نے بتایا کہ فون کال کے بعد جب پولیس نے اس نمبر کا سراغ لگایا تو اس نوجوان کی معلومات ملی جسے تحویل میں لے لیا گیا۔واضح رہے کہ ہر روز ہزاروں افراد تاج محل دیکھنے آتے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی ہندوستان آتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.