مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ،5مزدوروں کی موت،20زخمی،دیکھیں ویڈیو

mp-road-accident

کورونابحران اورلاک ڈاؤن کے بیچ ملک کے کئی علاقوں میں خوفناک سڑک حادثے کی خبریں آرہی ہیں۔مئی کے مہینے میں کوروناوائرس کے ساتھ سڑک حادثے بھی قہربن کرابھراہے۔ لاک ڈاؤن کے بیچ ملک مہاجرمزدورلگاتارسڑک حادثوں کاشکارہورہے ہیں۔صبح اتر پردیش میں خوفناک حادثے کے بعد اب مدھیہ پردیش سے بھی ایک شدید سڑک حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔اس حادثے میں 5 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔
جانکاری کے مطابق ساگر-کانپور راستے کے چھانویلا تھانہ تحت نوار گھاٹی سیمرا پل کے قریب مزدوروں سے بھرا ایک ٹرک پلٹ گیا ہے، اس حادثے میں 20 مزدوروں زخمی ہو گئے ہیں وہیں 5 کی موت ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ کچھ زخمی مزدوروں کی حالت سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔واقعہ کے بعد موقع پر پولیس اور انتظامی افسران پہنچ گئے ہیں۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کواسپتال پہنچایا گیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ساگر سے چھتر پور کی طرف جا رہے ٹرک کے پلٹنے سے ہوا ہے۔ اس میں حادثے میں 20 افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ساگر اور چھتر پور دونوں ضلعوں کے پولیس اہلکارموقع پر پہنچ گئے ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 

اوریامیں بھیانک سڑک حادثہ،24مزدوروں کی موت،35زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *