سماجی مساوات کا خواب ابھی ادھورا ہے: مایاوتی

لکھنؤ(آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے اتوارکوکہاہے کہ آزادی کے بعدمساوی معاشرے کا خواب ابھی تک ادھورا ہے۔بی ایس پی کی سربراہ نے 75 ویں یوم آزادی پر ہم وطنوں کو گرم جوشی سے مبارکباد دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ75 ویں یوم آزادی پر ملک اور دنیا کے تمام ہندوستانیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں اور نیک خواہشات۔ ملک کی آزادی کے بعد انسانیت پسند آئین سازوں کا مساوی معاشرہ بنانے اور سب کے لیے ترقی کا شاندار خواب ابھی تک نامکمل ہے، جس کے لیے صحیح سوچ اور لگن کی ضرورت ہے۔ مایاوتی نے ٹویٹس کی ایک سیریزمیں کہاہے کہ خوشی، امن، تعلیم، خوشحالی، روزگار اور انصاف کی زندگی آئین کا بنیادی حصہ ہے جس کے لیے مرکزی اورریاستی حکومتوں کوپوری ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.