منوج تیواری کو دہلی بی جے پی صدر کے عہدہ سے ہٹایاگیا،آدیش گپتاکوکمان

adesh-gupta

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا):بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کومتعدد ریاستوں کے ریاستی صدورمقررکیے۔ منوج تیواری کی جگہ پارٹی نے آدیش کمارگپتاکودہلی بی جے پی کا صدر مقرر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پارٹی نے چھتیس گڑھ کی ذمہ داری وشنو دیو سائی کوسونپی ہے۔ آدیش گپتا شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے سابق میئرہیں۔ بتادیں کہ منوج تیواری کو 2016 میں دہلی بی جے پی صدر مقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے دہلی کی شکست کے فورا بعد ہی استعفیٰ دینے کی پیش کش کی تھی، لیکن ان کامتبادل مل جانے تک انھیں کام جاری رکھنے کو کہا گیا تھا۔بتادیں کہ دہلی کی 70 اسمبلی نشستوں میں عام آدمی پارٹی کو 62 نشستیں ملی ہیں۔ اسی وقت، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو صرف 8 نشستوں تک محدود کردیا گیا۔ دوسری طرف، کانگریس ایک بار پھر صاف ہوئی اور وہ کوئی بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *