ستیندر جین کی وزارت صحت منیش سسودیا سنبھالیں گے

sisodia-jain

نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا):دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی غیر موجودگی میں، نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا وزارت صحت کا قلمدان سنبھال لیں گے۔جین کی غیر موجودگی میں، ان کے تمام محکموں کا چارج ڈپٹی چیف منسٹرسسودیا کودیاگیاہے۔ ستیندر جین کورونا مثبت پائے گئے اور وہ فی الحال اسپتال میں داخل ہیں۔ جب تک وہ اپنے کام پر واپس نہیں آجاتے ہیں تو وہ بغیر پورٹ فولیو کے وزیر (چارج سنبھالے بغیر وزیر) رہیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ دہلی میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ تعداد 44 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *