کولکاتا (آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے سیاسی مہابھارت کا آغاز ہوچکا ہے۔ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ان کی پارٹی سے ترک تعلق کرکے بی جے پی خیمہ میں پناہ لینے امیدوار شوبھیندو ادھیکاری آمنے سامنے ہیں۔ بدھ کے روز جب ممتا بنرجی ہلدیہ پہنچیں اور اپنا نامزدگی داخل کیا، توادھر ادھیکاری نے بھی انتخابی مہم کی کمان سنبھالی۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد ممتابنرجی نے نندی گرام پر اپنا حق کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیسے انہوں نے یہاں کچھ کھائے بغیر 26 بھوک ہڑتال کیا تھا، یہاں کے لوگوں کو ان کا ساتھ دینا چاہئے۔
دوسری طرف شوبھندو ادھیکاری نے ممتا پر حملہ کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ وہ نندی گرام سے کم سے کم 50 ہزار ووٹوں سے جیتیں گے۔ اس سے قبل ممتابنرجی نندی گرام کے شیو مندر پہنچیں اور یہاں پوجاکیا۔ ممتا نے نندی گرام کی نشست سے بدھ کی سہ پہر تقریبا 1.55 بجے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اندراج سے قبل ہلدیہ میں ایک کلومیٹر طویل روڈ شو کیا، جس میں ہزاروں ٹی ایم سی کارکنان موجود تھے۔ یہاں ممتا نے کہا کہ 7 مارچ، 10 دسمبر ہوں یا 14 مارچ، میں نے ہر تحریک میں نندی گرام کی حمایت کی ہے۔نامزدگی داخل کرنے کے بعدممتا نے وہی باتیں دہرائیں جو انہوں نے منگل کو کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نندیگرام سے الیکشن لڑنے سے پہلے یہاں کے لوگوں سے پوچھا تھا۔ لوگوں نے مجھ سے الیکشن لڑنے کو کہا اور اسی وجہ سے میں نندی گرام سے الیکشن لڑ رہی ہوں۔ ممتا نے بتایا کہ نندی گرام کا دوسرا نام سنگرام ہے۔مغربی بنگال کے وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی جمعرات کو پارٹی کا منشور جاری کریں گی۔ ممتا نے منشور جاری کرنے کے لئے کولکاتہ میں واقع کالی گھاٹ مندر کا انتخاب کیا ہے۔اسمبلی انتخابات میں ممتا کا مقابلہ شوبھندو ادھیکاری سے ہے، جو کبھی ان کے قریبی تھے۔ شوبھندو12 مارچ کو اپنا پرچہ نامزدگی فارم داخل کریں گے۔خیال رہے کہ مغربی بنگال میں کل 294 اسمبلی نشستوں کے لئے اس بار 8 مراحل میں ووٹنگ ہوگی۔