ملک میں سب سے زیادہ کوروناوائرس سے متاثرریاست مہاراشٹرہے۔کوروناوائرس مہاراشٹرمیں تیزی سے پیرپھیلارہاہے۔مہاراشٹر میں اب تک کورونا کے 29 ہزار سے زیادہ معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔اکیلے ممبئی میں 17 ہزار 671 معالے ہو چکے ہیں۔مہاراشٹر میں جمعہ کو گزشتہ 24 گھنٹے میں 1ہزار576 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جبکہ 49 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔وہیں، ممبئی میں جمعہ کو گزشتہ 24 گھنٹے میں 933 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔یعنی صرف ممبئی میں 933 نئے معاملیکی تصدیق ہوئی ہے۔ممبئی میں کورونا سے اب تک 655 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مہاراشٹر میں کووڈ -19 کے کل 29ہزار100 پازیٹو(مثبت) معاملے مل چکے ہیں۔ان میں سے 6ہزار564 لوگ مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہیں یا انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔اس ریاست میں اب تک سب سے زیادہ 1068 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔