مہاراشٹر: 7 دن کے اندر 34 ہزار سے زائد کورونا مریض

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹرا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 7 دنوں میں (16-22 فروری تک) یہاں 34 ہزار 788 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ اس سے قبل 9 سے 15 فروری کے درمیان یہ تعداد 18 ہزار 841 تھی۔ واضح طور پر اس ہفتے کورونا کیسز میں تقریبا دگنا اضافہ ہوا ہے۔ریاست میں لوگ کورونا ضابطہ کو مدنظر رکھتے ہوئے باہر گھومتے پھرتے دکھائی
دیئے، ایسی ہی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وزیر مملکت سنجے راٹھور کرونا ضابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ضلع واشیم کے ایک مندر پہنچے ہیں ان کے ساتھ سیکڑوں حامی بھی تھے۔ زیادہ تر لوگ بنا ماسک کے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مہاراشٹرا حکومت بی جے پی کے نشانے پر آگئی ہے۔ بی جے پی نے وزیر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ بی ایم سی اور ریاستی انتظامی افسر اس میں شریک ہوں گے۔ چیف منسٹر کورونا سے بچنے کے لئے اس اجلاس میں ممکنہ طور پر کچھ بڑے فیصلے لے سکتے ہیں۔کرونا کا بحران ملک میں ایک بار پھر گہرا ہوتا جارہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں صحت یابی سے کہیں زیادہ نئے مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ان میں سے کرونا کی دوسری لہر نے 4 ریاستوں اور مرکز کے علاقوں میں دستک دے کر گرزے سال کی یاد تازہ کرارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.