سی بی آئی جانچ کےعدالتی حکم کے بعد مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے دیا استعفی

anil

ممبئی: تنازعات میں گھرے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے پیر کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنا استعفیٰ شیئر کیا ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اخلاقی بنیادوں پر اپنے عہدے سے استعفی دے رہے ہیں ، انہوں نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے استعفیٰ منظور کرنے کی درخواست کی۔بتادیں کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے الزامات میں گھرے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے اپنے عہدہ سے استعفی دیا ہے ۔


قابل توجہ بات یہ ہے کہ آج ہی کچھ دیر پہلے ہی بامبے ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعہ مہاراشتر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف لگائے گئے سنگین بدعنوانی کے الزامات کی پندرہ دنوں کے اندر ابتدائی جانچ شروع کرنے کیلئے کہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.