مہاراشٹر: ریمڈے سیور کی کالا بازاری کے الزام میں 3 افراد گرفتار

remdesivir
remdesivir file photo

تھانے پولیس نے ضبط کی تین شیشیاں
مہاراشٹر(آئی این ایس انڈیا)کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے اہم دوا سمجھی جانے والی ریمڈے سیور سے متعلق دھوکہ دہی کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس دوران تھانے ضلع کی میرا بھایندر پولیس نے ریمڈے سیور کی کالابازاری کررہے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے،پولیس نے ریمڈے سیور کی تین شیشی اور 2.25 لاکھ روپئے کا اسٹاک ضبط کیاہے۔ پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ پانچ،چھ دن پہلے ریمڈے سیورزیادہ قیمت میں فروخت کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ ہم نے کل ایک فرضی صارف کوبھیج کر ملزم کو پکڑ لیا۔ ہم نے 3 انجیکشن ضبط کیے ہیں۔ دوسری طرف منگل کے روز ناگپور کے علاقے سکردارمیں ریمڈے سیورکی شیشیوں میں پانی بھر کر انہیں 28000 روپئے میں فروخت کرنے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.