
رانچی (آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ میں 22 سے 29 اپریل تک ایک ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ہیمنت سورین نے منگل کے روز اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن جمعرات کی صبح چھ بجے سے نافذ ہوگا۔ اس دوران حکومت نے کچھ چھوٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔ واضح ہوکہ جھارکھنڈ میں کئی رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ضروری خدمات کے علاوہ سب کچھ بند ہو جائے گا، جب کہ مذہبی مقامات کھلے رہیں گے،لیکن وہاں بھیڑ نہیں ہوگی۔ کان کنی سے متعلق کام ہوتے رہیں گے۔سی ایم ہیمنت سورین نے کہا کہ ریاست میں بڑھتے کورونا انفیکشن کا سلسلہ توڑنا بالکل ضروری ہے۔ لہٰذا ریاست میں ’ہیلتھ سیفٹی ویک‘ کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق 22 اپریل کی صبح 6 بجے سے 29 اپریل تک صبح 6 بجے تک ہوگا،براہ کرم سختی سے کرونا کے لئے وضع اصولوں پرسختی سے عمل کریں۔ و اضح ہو کہ لاک ڈاؤن میں تمام ضروری خدمات کی فراہمی جاری رہے گی۔اس ضمن میں دیہی ترقی کے لئے تمام اسکیمیں جاری رہیں گی ہر طرح کی تعمیراتی کام بھی جاری رہے گا۔ کرانہ اسٹورز کھلے رہیں گے،اور ضروری خدمات بھی بحال ہوں گی۔ ہوٹل میں کھانے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ ہوٹل سے گھر تک ہوم ڈیلیوری سروس کی جاسکے گی۔ پورے ریاست میں 144 کا اطلاق،اگر پانچ سے زائد ا فراد ایک ساتھ نظر آئے، تو کاروائی ہوگی۔ اگر پولیس روکتی ہے، تو گھر سے با ہر نکلنے کی مجازوجہ بتانا ہوگی۔ چاہے سبزی خریدنا ہو یا سامان کی فراہمی، آپ کو وجوہات بتانے ہوں گے اور شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔اگر آپ دوائی خریداری کرنی ہے، تو ڈاکٹر کا نسخہ دکھانا ہوگا۔ پھل، پھول اور سبزیوں کی دوکان کھلی رہیں گی۔ گفٹ اور ٹیکسٹائل کی دکانیں اورسنیما ہال وغیرہ بند رہیں گے۔