لالونے نام لئے بغیر نتیش پر چلایا ’تیر‘

lalu

پٹنہ (آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے پیر کے روز وزیر اعلی نتیش کمار کا نام لئے بغیر تیکھی تنقید کی۔ لالو نے نتیش کو ایک بزدل وزیر اعلیٰ بتایا اور اپنے فالوررس سے ایک پہیلی سمجھنے کیلئے کہا۔لالو نے پوچھا کہ کس ریاست کے ڈرپوک وزیر اعلی نے گذشتہ 83 دنوں سے گھر نہیں چھوڑا؟ اپنے بھوجپوری انداز کے لئے مشہور لالو نے ٹویٹر پر لکھا کہ کرونا شاید بھاگ نہ سکے، لیکن وزیر اعلی انتخابات کے دوران عوام کو منجدھار میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔لالو یادو کے اس ٹویٹ پر جے ڈی یو کے ترجمان اروند نشاد نے بھی پلٹ وار کیا۔انہوں نے پوچھا کہ وہ سابق وزیر اعلی کون ہیں، جو چارہ کھا رہا ہے اور الکترہ پی رہا ہے؟ خیال رہے کہ کہ لالو پرساد کے ٹوئٹر ہینڈل سے وزیر اعلی نتیش کمار اور ان کی حکومت کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ لالو پرساد اس وقت جیل میں چارے گھوٹالہ کے متعدد مقدمات میں سزا بھگت رہے ہیں۔ طبی عارضہ کے باعث وہ رانچی کے ریمس میں داخل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *