دہلی کے اسپتالوں میں کووڈ بیڈ بڑھانے کیلئے کجریوال نے مرکز کو لکھا خط

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے درمیان دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے پیر کو کہا کہ کیجریوال حکومت نے دہلی کے اسپتالوں میں کوویڈ بیڈ کو بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت کو خط لکھا ہے، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صرف ضرورت کے وقت اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ہر وقت ماسک پہنیں۔ اسپتالوں میں بستروں کی ضروریات کے بارے میں جین نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہم طبی انفراسٹرکچر کو بہتر بنارہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں 5000 بستروں کا انتظامات کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق دہلی میں اتوار کوکورونا کے ریکارڈ 10774 نئے کیسزرپورٹ ہوئے تھے، جو قومی دارالحکومت میں ایک دن میں اب تک کی نمایاں تعداد ہے۔ وزیر نے کہا کہ کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر دہلی کے اسپتالوں میں کوویڈ بیڈوں میں اضافہ کرنے کے لئے ایک بار پھر مرکز کو خط لکھا گیا ہے۔ دہلی کے اسپتالوں میں اب تک تقریباً1090 بستر ہیں جو کورونا کی گزشتہ لہر کے مقابلے میں 4000 سے زیادہ تھے۔ لہٰذا ہم نے اسی سطح پر اسپتالوں میں بستر بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ وینٹی لیٹروں کی ضروریات کے بارے میں جین نے کہا کہ اسپتالوں میں اب بھی تقریبا 50فیصد بستر دستیاب ہیں، وینٹی لیٹر بیڈوں پر مریض ہوسکتے ہیں لیکن ان مریضوں میں سے صرف چند ایک مریض وینٹی لیٹروں پر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.