دہلی کی صورتحال پرکجریوال نے خصوصی میٹنگ طلب کی

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)دارالحکومت دہلی میں کوروناکے بڑھتے ہوئے معاملات پرتشویش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے جمعہ کوایک خصوصی میٹنگ طلب کی ہے۔جمعہ کوشام چار بجے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ ہوگی جس میں متعلقہ محکموں کے تمام عہدیداروزیرصحت ستیندرجین کے ساتھ موجودہوں گے۔اس میٹنگ میں کوروناسے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان،ویکسینیشن،کنٹینٹ زون، اسپتالوں کے بیڈ مینجمنٹ وغیرہ کا جائزہ لینے کے لیے کہاگیا ہے۔ متعلقہ محکموں کے افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ میٹنگ میں کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ بندی کے ساتھ شرکت کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.