جیوتی رادتیہ سندھیا اور ان کی والدہ کوروناپوزیٹیو، اسپتال میں داخل

Jyotiraditya

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈراور سابق مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیاور ان کی والدہ مادھوی راجے سندھیا کوروناپوزیٹیوہو گئیں۔ دونوں کو دہلی کے میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سندھیاکو گلے میں خراش اوربخارتھا۔ اس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا۔واضح ہوکہ اپوزیشن باربارکہتارہاہے کہ مدھیہ پردیش میں حکومت بنانے اورگرانے اورسندھیاکواپنی طرف لانے کی کوششوں میں بی جے پی الجھی رہی جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں تاخیرکی گئی۔بتایاجارہاہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا اور ان کی والدہ مادھوی راجے سندھیا کو چار روز قبل میکس اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔جیوتی رادتیہ سندھیامیں علامات تھیں، لیکن ان کی والدہ میں کوئی علامت نہیں تھی۔ آج دونوں کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب دونوں کاعلاج کیاجارہاہے۔بتایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے ہی جیوتی رادتیہ سندھیا دہلی میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *