جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے طلبا کو لیکر 4 خصوصی بسیں یوپی کے لئے روانہ

نئی دہلی:جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہاسٹلوں میں مقیم ریاست اتر پردیش (یوپی) سے تعلق رکھنے والے طلباء جمعہ کو یونیورسٹی کے زیر اہتمام 4 خصوصی بسوں میں اپنے گھروں کے لئے روانہ ہوگئے۔ یہ طلباء کووڈ 19 تالہ بندی کی وجہ سے جامعہ کے ہاسٹلوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ تاہم مختلف ریاستوں کے ہاسٹلوں میں مقیم تقریبا تمام ہی طلباء کو عید سے قبل بحفاظت واپس اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

یوپی کے 40 اضلاع سے لگ بھگ 70 طلبا بسوں میں سفر کر رہے ہیں ۔ ہر بس میں ایک گروپ لیڈر مقرر کیا گیا جو ذمہ داران سے براہ راست رابطے میں رہیں گے ۔ طلباء کے ساتھ ہر بس میں دو یونیورسٹی کے محافظ (سابق فوجی جوان) شامل ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ طلباء کے سفر کی تفصیلات کے بارے میں یوپی کے سرکاری عہدیداروں اور تمام متعلقہ اضلاع کے مقامی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے۔
اسی کے ساتھ ہی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جامعہ اور جامعہ اسکول کے ہاسٹلوں میں پھنسے جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، بنگال ، بہار اور اترپردیش کے تمام طلباء کو انتہائی محفوظ طریقے سے ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔لاک ڈاؤن کے پیش نظر یونیورسٹی بند کردی گئی ہے اور طلباء کی درخواست پر یونیورسٹی نے یوپی اور دہلی حکومتوں کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کے بعد خصوصی بسوں میں ان کے سفر کی اجازت طلب کی۔

کورونا وائرس سے وابستہ دیگر علامات کی وجہ سے طلباء کی اسکریننگ اور دیگر رسمی مراحل مکمل کرنے کے لئے دہلی حکومت کے صحت مرکز کے لئے بسیں روانہ ہوگئیں۔ یونیورسٹی کے ذریعہ طلباء کو کھانے کے پیکٹ ، پانی کی بوتلیں ، ہینڈ سینیائٹرز اورماسک بھی فراہم کیے گئے تھے۔ کیمپس سے باہر جانے سے پہلے بسوں کی مناسب صفائی کی گئی تھی۔

وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ طلبا اب اپنے گھروں میں بحفاظت پہنچ جائیں گےجس طرح جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال اور بہار کے طلباء کو خصوصی انتظامات کے ذریعہ یونیورسٹی کے ذریعہ ان کے گھر بھیجا گیا تھا۔
طلباء کی مدد کے لئے ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر ، ان کی ٹیم ، چیف پراکٹر اور ان کی ٹیم ، پرووسٹ، وارڈنز اور انتظامی عملہ موجود تھا ، جہاں سے بس اسکریننگ سنٹر کے لئے روانہ ہوئی۔کووڈ 19 کے پھیلاو کی وجہ سے یونیورسٹی بند ہے تاہم آن لائن تدریس کا عمل جاری ہے ، اگر صورتحال معمول پر رہی تویونیورسٹی باقاعدہ اگست 2020 میں دوبارہ کھل جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *