جھارکھنڈ : بورڈ امتحانات کے علاوہ دیگر کلاسز کا نہیں ہوں گے آف لائن امتحانات

رانچی (آئی این ایس انڈیا)حکومت جھارکھنڈ نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ حکومت کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے علاوہ ددیگرکلاسوں کے امتحانات آف لائن نہیں ہوں گے۔ حکومت نے اس ضمن میں اسکولوں کو بھی ہدایت کی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ یکم مارچ سے آف لائن کلاسز شروع کرنے کے بعد بھی اسکولوں کو آن لائن کلاسز جاری رکھنا ہوں گے۔ اسی کے ساتھ ہی بورڈ امتحانات کے بارے میں ایک واضح ہدایت ہے کہ ریاست کے کنٹینمنٹ زون میں پابندی نافذ رہے گی۔حکومت کلاس 1 سے 7 کے طلبہ کو بغیر کسی سالانہ امتحان کے پرموٹ کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ محکمہ تعلیم اس ضمن میں ریاست کے تمام سرکاری اسکولوں کو نوٹس جاری کرے گا۔

واضح رہے کہ ریاست کے اسکول یکم مارچ سے کلاس 8 اور اس سے اوپر کی جماعتوں کے لئے دوبارہ کھول دئیے گے ہیں۔ اسکول کے طلبہ کو اپنے والدین کی رضامندی سے اسکول میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ کل سے ریاست میں آئی ٹی آئی کی تربیت بھی دوبارہ شروع ہوگی۔بورڈ کے امتحانات کے بارے میں بات کریں تو کلاس دسویں اور بارہویں کے جے اے سی بورڈ کے امتحانات 4 مئی 2021 کو شروع ہوں گے اور 21 مئی 2021 کو ختم ہوں گے۔ تاہم اس سے پہلے جھارکھنڈ اسٹیٹ بورڈ (جھارکھنڈ بورڈ) نے اعلان کیا تھا کہ کلاس دسویں، بارہویں کے امتحان 9 سے 26 مارچ تک ہوگا۔ لیکن پھر بعد میں اس فیصلے کو تبدیل کردیا گیا۔ اسی مناسبت سے اب یہ امتحانات مئی میں ہوں گے۔ یہ امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے۔ ان میں پہلی شفٹ میں میٹرک اور دوسری شفٹ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.