یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ، موبائل سروس متاثر نہیں ہوئی

mobile-internet

سری نگر(آئی این ایس انڈیا)تین سالوں میں پہلی بار یوم آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل خدمات بلا تعطل جاری ہیں جہاں جشن آزادی پر سکون ماحول میں منایاجارہاہے۔حکام نے اتوار کو یہ معلومات دی ہیں۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر)وجے کمارنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ نہ تو انٹرنیٹ بند ہے اور نہ ہی یوم آزادی کے موقع پر کوئی پابندی ہے۔تین سالوں میں یہ پہلاموقع ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل خدمات متاثر نہیں ہوئیں۔ اس سے قبل یہ خدمات یوم آزادی اور یوم جمہوریہ پر سیکورٹی انتظامات کے حصے کے طور پر بند کی گئی تھیں۔ اس سے قبل 2018 میں یہ خدمات گورنر این این ووہرا کے دور میں بند نہیں کی گئیں۔عہدیداروں نے بتایاہے کہ سری نگر اور وادی کے دیگر حصوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے حالانکہ کشمیر کے حساس علاقوں میں کافی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *