اترپردیش میں کورونامتاثرین کی تعداد 10ہزار سے متجاوز

corona-virus
لکھنؤ (آئی این ایس انڈیا): کورونا نے اتر پردیش میں خوفناک صورتحال پیدا کردی ہے۔ ریاست میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا کے 382 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 11 افراد کی موت ہوگئی، جس کے بعد یہاں اموات کی مجموعی تعداد 268 ہوگئی۔محکمہ صحت کے کے مطابق یوپی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیروز آباد میں ایک،رام پور، بلندشہر، سلطان پور، بڈون، باندہ، ہاترس، کانپور نگر، میرٹھ اور مراد آباد میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔آگرہ میں سب سے زیادہ 48 اموات ہوئی ہیں۔ اسی دوران میرٹھ میں 35 اور فیروز آباد میں 18 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 10000 103 ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی یوپی ملک کی چھٹی ریاست بن گئی جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دس ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ کورونا مریض ہیں، جہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ آنے والے دنوں میں ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.