
بھوپال (آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ایک حیرت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کے ہاتھ پاؤں کاٹ دئیے ہیں۔ اس نے یہ کام اس لئے کیا کہ اسے شک تھا کہ بیوی کا کسی سے ناجائز تعلق ہے۔پولیس کے مطابق ملزم بھوپال میں پارس کالونی میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہتا تھا۔ ان کی اہلیہ اندور میں ایک فیکٹری میں بطور سپروائزر کام کرتی تھی۔ وہ اندور میں رہتی تھی اور ہفتہ واری چھٹی پر گھر آتی تھی۔وہ واقعے کے دن بھوپال آئی تھی۔ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ملزم شوہر نشے میں گھر پہنچا۔ اس نے ایک ہتھیاراٹھایا اور بیوی کے دائیں ہاتھ اور پیر پر حملہ کیا، وہ اس وقت سو رہی تھی۔ اس کے چیخ کی آواز سن کر محلے کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد اسے ملزم کے چنگل سے بچایا گیا۔ وہ خون میں غرق تھی تھی۔ ملزم اس کاسر کاٹنے کی بھی کوشش کر رہا تھا۔لوگوں نے پولیس کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ شراب میں مدہوش ملزم شوہر بے قابو تھا۔ پولیس کسی طرح اسے قابو کرنے میں کامیاب ہوئی۔ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ملزم کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کے چھوٹے بچے کی دیکھ بھال رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو شبہ ہے کہ اس کا ناجائز تعلق ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کے تمام شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ نیز ماہرین کا کہنا ہے کہ عورت کے صحت یاب ہونے پر اس کا بیان بھی لیا جائے گا۔ پولیس پڑوسیوں سے بھی معلومات لے رہی ہے۔