روپانی حکومت کو کورونامعاملہ پر ہائی کورٹ کی سخت سرزنش

high-court-of-gujarat

عوام سمجھنے لگے ہیں کہ ہم ’بھگوان‘ کے رحم و کرم پر ہیں: گجرات ہائی کورٹ
احمد آباد (آئی این ایس انڈیا) گجرات ہائی کورٹ نے پیر کو ریاستی حکومت کووڈ-19 اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے تئیں سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت حکومت کے دعوؤں کے مکمل برخلاف ہے۔ چیف جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس بھارگو کاریا کے بنچ نے ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق مفادعامہ کے تحت از خود قانونی چارہ جوئی کا نوٹس لیا،ہائی کورٹ نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اب لوگ یہی سوچ رہے ہیں کہ وہ ’بھگوان‘بھروسے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل کمال ترویدی نے کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کے اقدامات سے ہائی کورٹ کو آگاہ کیا۔ اس کے بعدعدالت نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت حکومت کے دعوؤں سے مکمل منافی ہے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہونے والی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا کہ صورتحال آپ کے دعوؤں کے بالکل خلاف ہیں۔آپ کہہ رہے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ بنچ نے کہا کہ لوگوں میں حکومت کے تئیں اعتماد کا فقدان ہے۔عدالت نے کرونا مریضوں کے لئے ریم ڈیسیور انجکشن کی کمی پر عدالت نے کہا کہ ریم ڈیسویر کی قلت نہیں ہے، آپ کے پاس سب کچھ دستیاب ہے۔ ہم نتائج چاہتے ہیں،وجوہات سے ہمیں سروکار نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ کسی شخص کے آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں قریب پانچ دن کا ضیاع ہورہا ہے، بنچ نے کہا کہ جب آپ کے پاس وقت تھا، تو آپ نے ٹیسٹنگ مراکز کیوں نہیں بڑھائے؟خیال رہے کہ اتوار کے روز گجرات میں کورونا وائرس کے 5469 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جو وبا شروع ہونے کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ متأثرین کی تعداد ہے۔ اس کے بعد کل کیسز کی تعداد 3.47 لاکھ کو عبور کرگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اتوار کے روز ریاست میں 54 افراد کی موت ہوئی، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 4800 ہوگئی۔تاہم گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے کہا تھا کہ گجرات حکومت نے ریم ڈیسیور انجکشن کی قلت کی شکایات کے درمیان گذشتہ دس دنوں میں تقریباً 2.8 لاکھ سے زیادہ انجکشن لگائے گئے۔ کرونا مریضوں کے علاج کے لئے اس انجکشن کی بہت مانگ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.