میاں بیوی کا تنازعہ سالی کیلئے مہنگا پڑگیا

fire
علامتی تصویر

بیوی اور سالی پر تیل چھڑک کر آگ لگانے کے بعد خود کو بھی جلایا ، حالت تشویش
یمنانگر (آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے یمنا نگر میں ایک شوہر نے پہلے اپنی بیوی او ر سالی کو جلایا، پھر خود کوبھی آگ کے حوالے کردیا۔ تینوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال لے جایا گیا،جہاں سے حالت تشویشناک حالت میں دیکھ کر چنڈی گڑھ ریفر کر دیا گیا۔ اس وقت شوہر کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بیوی اور سالی خطرے سے باہر ہیں۔ معاملہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے علاقہ شیو پور کالونی کا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یوپی کے شاملی ضلع کے تھانہ بھون قصبے کا رہائشی 32 سالہ رویندر کمار کی شادی لکشمی سے ہوئی ہے۔ شادی کے بعد سے ہی اس جوڑے کا تنازعہ چل رہا ہے۔

یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ رویندر شراب پیاکرتا تھا اور لکشمی کو مارتا پیٹتا بھی تھا۔ تقریبا دو ماہ قبل لکشمی نے تھانہ بھون پولیس اسٹیشن میں مارپیٹ کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد لکشمی اپنے آبائی گھر آگئی۔رویندر کی ساس نے بتایا کہ پیر کے آخر میں رویندر سسرال آیا تھا،اس دوران وہ نشے میں تھا۔ اس نے خود کو ختم کرنے اور لکشمی کو زندہ نہ چھوڑنے کی بات کی تھی۔ساس نے بتایا کہ چونکہ رویندر نشے میں تھا، لہٰذا کسی نے بھی اس کی باتوں پر توجہ نہیں دی۔ تھوڑی دیر بعد وہ باہر چلا گیا۔

ساس کے مطابق دیر رات رویندر دیوار سے چھلانگ لگا کر گھر میں داخل ہوا۔ پھر اس نے لکشمی اور سالی پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگایا اور پھر خود کو بھی آگ لگالیا۔سالی کو آگ لگانے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑے میں سالی اپنی بہن لکشمی کا ساتھ دیا کرتی تھی۔ دوسری طرف لکشمی اور کنبہ کے افراد کی جانب سے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.