ہریانہ:کرونا وائرس متأثرین کی تعداد3 ہزار سے متجاوز

haryana-covid
علامتی تصویر

پانی پت، کرنال (آئی این ایس انڈیا): ہریانہ میں کروناوائرس نے تباہی مچا رکھی ہے،گرچہ اس کے عدم پھیلاؤ کیلئے لاک ڈاؤن بھی نافذکیا گیا،لیکن تمام اقدامات بے سوداور ناکارہ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ خیال رہے کہ ریاست میں مریضوں کی کل تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 3143 ہوگئی ہے۔ جمعرات کے روزصوبہ میں 26ویں موت ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ نے پروٹوکول کے مطابق کووڈ- 19 کے مریض کا آخری رسومات کیا۔جمعرات کو 112 مریض گڑگاؤں، فرید آباد میں 35، روہتک میں 13، حصار میں 8، پلوال میں 7، نوح میں 4، بھیوانی میں 4، کرنال میں 3، پانی پت میں 1، سرسہ اور انبالہ میں 1دریافت ہوا۔ وہیں صحت یاب ہونے والوں کی بات کریں، تواب تک کروناسے 1098 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ریاست میں 2022 فعال مریض ہیں۔ریاست میں ٹیسٹنگ کے لئے اب تک 1 لاکھ 30 ہزار 231 نمونے بھیجے گئے ہیں۔ اس میں سے ایک لاکھ 12 ہزار 506 کی رپورٹ نگٹیو آئی ہے۔ 4582 کی رپورٹ ابھی باقی ہے۔خیال رہے کہ صحت یابی کی شرح 34.95 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *