راجیہ سبھا انتخابات سے قبل گجرات میں ایک اور کانگریس کے ایم ایل اے نے دیا استعفیٰ

brijesh-mirja

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا):راجیہ سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کے ممبر اسمبلی برجیش میرجا نے جمعہ کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ریاست سے راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لئے 19 جون کو انتخابات ہونے ہیں۔ اسمبلی سکریٹری نے تصدیق کی کہ اسمبلی اسپیکر راجندر ترویدی نے میرجا کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ میرجا نے موربی سیٹ سے الیکشن جیتاتھا۔وہ گذشتہ تین دن میں استعفی دینے والے کانگریس کے تیسرے ایم ایل اے ہیں۔ میرجا نے ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے قبل کانگریس کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔کانگریس کے ممبراسمبلی اکشے پٹیل اور جیتو چودھری نے بدھ کی شام کو استعفیٰ دے دیاتھا۔ اس سے قبل مارچ میں بھی کانگریس کے پانچ اراکین اسمبلی نے استعفیٰ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.