
پٹنہ (آئی این ایس انڈیا)پٹنہ کے راجیو نگر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں شرابی نوجوان نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کو انجام دے ڈالا۔ اس واقعہ میں چھ نوجوان ملوث تھے۔ پولیس نے چار کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس دو لڑکوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے،خیال رہخے کہ متاثرہ آشیانہ، ڈیگہ روڈ کی رہائشی ہے۔ اس نے راجیو نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد، پیر کے روز پولیس نے راجیو نگر، دیگہ اور دیگر علاقہ جات میں چھاپہ ماری کرکے چار نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔ دیگر دو مفرور افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تاہم پولیس نے اس معاملے کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی ملزم کی دوست ہے۔ اس کا دوست بھی راجیو نگر علاقہ سے ہے۔ لڑکی کو اس کے دوست نے اس کو جھانسہ دے کر ملنے کے لئے بلایا تھا۔ جب وہ مذکورہ جگہ پر اپنے دوست سے ملنے پہنچی،تو وہاں پہلے ہی بہت کئی لڑکے موجود تھے۔ ان سب نے نوجوان عورت کو زبردستی مجبور کیا، پھر اسے دھمکی دی اور اسے بھگا دیا۔