ایک ہی کنبہ کے 5 افرادسڑک حادثہ میں ہلاک

جے پور (آئی این ایس انڈیا) راجستھان کے جالور ضلع میں سانچور کے قریب اتوار کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدگان تمام لوگ کار کے ذریعہ جودھ پور سے سانچور جارہے تھے۔ گھر پہنچنے سے دس کلومیٹر قبل ان کی کار سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔اس حادثہ میں گنپت لال کے دو بیٹے دنیش کمار، 25، اور 22 سالہ بھجن لال، بیوی شانتی دیوی (52)، اور ان کی دو بیٹیاں جسراج (12) اور ہتیسہ (5) ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے علاقہ کے لوگوں کی مدد سے کار میں پھنسے لوگوں کو نکالا،لیکن تب تک 4 افراد کی موت ہوچکی تھی۔ پانچویں کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوگئی۔ واضح ہو کہ ہلاک شدگان میں شامل دنیش کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی۔ پولیس نے ہلاک شدگان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتا ل بھیج دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.