باپ-بیٹے کا گلا کاٹ کرقتل

crime
علامتی تصویر

کورونابحران اورلاک ڈاؤن میں بہارمیں بدمعاشوں کے حوصلے بلندہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران بہار سے لگاتارجرائم کی خبریں آرہی ہیں۔تازہ معاملہ بہارکے کیمورضلع کاہے۔بہار کے کیمور ضلع کے بیلانو تھانہ علاقہ کے تراوں گاؤں میں  باپ-بیٹے کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔بتاجارہاہے کہ  75 سالہ بنشی پرساد اور ان کے بڑے بیٹے  45 سالہ للان پرساد سبزیوں اور فصلوں کی حفاظت کے لئے رات کو کھیت میں سوئے تھے۔ اس دوران نامعلوم حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیار سے باپ-بیٹے کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ ڈی ایس پی کی سربراہی میں تین تھانوں کی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی۔پولس معاملے کی چھان بین میں لگ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.