
حادثہ میں 6 دوستوں کی موت کا انکشاف
اندور (آئی این ایس انڈیا) اندور میں کھڑے ٹینکر میں ٹکر مار کر ٹینکر میں گھس جانے کے باعث 6 دوستوں کی ہلاکت کا سلسلے میں انکشاف ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ کار میں سوارتمام دوست تفریح کے موڈ میں تھے، اور یہ لوگ لائیو ویڈیو شوٹ کررہے تھے۔ ویڈیوبناتے ہوئے کچھ لوگوں نے دیکھا تھا،اس سے پہلے کہ وہ کہیں بھی اسے شیئر کرتے لیکن یہ تفریحی موڈ موت کا فرشتہ بن گیا اور ٹینکر سے ٹکر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ وہ کس ڈھابے یا ریستوراں میں کھانا کھانے کیلئے جارہے تھے۔ایک خوفناک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے گولو، چھوٹو اور دیو کا آخری رسومات منگل کو ایک ساتھ کر دی گئی ہے۔بقیہ دیگر مہلوکین کا انتم سنسکار کا عمل کیا جارہا ہے۔