نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)عدالت نے ای ڈی سے کہاہے کہ وہ انھیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے دباؤ نہ ڈالے اور کیس میں سماعت کی اگلی تاریخ 19 مارچ مقرر کردی ہے۔مفتی کے وکیل ایس۔ پرسنا نے کہاہے کہ پی ڈی پی رہنما نے 15 مارچ کو ای ڈی کے جاری کردہ سمن کو اس کے سامنے پیش ہونے کو چیلنج کیا تھا۔ انہوں نے کہاہے کہ یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس تفتیش کے لیے طلب کیاگیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ سمن کو منسوخ کریں۔یہ معاملہ جسٹس سدھارتھ مرڈول اور جسٹس ہریرام بھمبانی کی ڈویژن بینچ کے سامنے سماعت کے لیے سامنے آیا۔ یہ معلومات ان کے وکیل نے دی ہیں۔