گجرات: سورت میں زلزلہ کاجھٹکا

سورت(آئی این ایس انڈیا) ہفتہ کے روزگجرات کے سورت میں 3.1 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ ریسرچ کے انسٹی ٹیوٹ (ISR) نے یہ معلومات دی ہیں۔ زلزلے میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے بتایاہے کہ زلزلہ صبح تقریباََ4.35 بجے آیا اوراس کامرکز جنوب گجرات میں سورت کے شمال شمال مشرق میں 29 کلومیٹرتھا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آئی ایس آرنے بتایاہے کہ زلزلہ 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور اس کے جھٹکے سورت شہراورگردونواح میں محسوس کیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.