سری نگر(آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرمیں منگل کی صبح 8.16 بجے زلزلہ آیا جس کی شدت 3.9 تھی۔ جموں وکشمیرحکومت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایاہے کہ زلزلے کا مرکز سری نگر سے 14 کلومیٹر شمال میں تھا۔ جموں وکشمیر کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہاہے کہ زلزلے کی شدت صبح 8 بج کر 16 منٹ پر ہوئی تھی، زلزلے کا مرکزگندربل سے 7 کلومیٹر جنوب مشرق اور سری نگر سے 14 کلومیٹرشمال تھا۔ابھی تک زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔