شاہ فیصل کی جلد رہائی ممکن، پبلک سیفٹی ایکٹ ہٹا یاگیا

shah-faisal

سری نگر(آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیرمیں بیورو کریٹ سے سیاستدان بنے شاہ فیصل کو جلد رہاکیاجاسکتا ہے۔ حکام کے مطابق حکومت نے ان کے خلاف عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو ہٹا دیا ہے۔ سن 2010 کے آئی ایس ٹاپر کو اگست 2019 میں حراست میں لیاگیاتھاجب مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔جموں وکشمیرانتظامیہ، بشمول سابق آئی اے ایس افسرشاہ فیصل اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے قریبی رشتے دار کو پی ڈی پی نے گرفتارکیاتھا۔ بدھ کے روزدوممبروں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کو ہٹا دیاگیاہے۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین فیصل کے خلاف متنازعہ PSA کو 14 مئی کو تین ماہ کے لیے بڑھایاگیاتھا، لیکن اب اس حکم کو مرکزی محکمہ داخلہ کے بدھ کے ایک حکم کے ذریعے منسوخ کردیاگیاہے۔جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد ہی شاہ فیصل کوحراست میں لیاگیاتھا۔ ان کے خلاف رواں سال فروری میں پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ محکمہ داخلہ نے پی ڈی پی کے سینئر لیڈروں سرتاج مدنی اور پیر منصور کے خلاف پی ایس اے کو بھی ہٹا دیا۔ مدنی کو نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگرکے ساتھ ایک سرکاری بنگلے میں رکھا گیا تھا۔ 5 مئی کو ان کی حراست میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *