بیرول پنچایت کی تعمیروترقی کیلئے نوجوانوں کو آگے آناہوگا:جہانگیرانصاری

J3

مکھیا امیدوار جہانگیر انصاری کی جانب سے پرتکلف عشائیہ تقریب میں شرکاء کا تبادلہ خیال

بیہ نگر،(بیہ نگر اتحاد گروپ) بیرول پنچایت کے مستقبل ترین کے مکھیا جناب جہانگیر انصاری کی جانب سے ممبئی سے تشریف لائے بھائی کلیم کی سربراہی میں آنے والے وفد کے اعزاز میں رام پٹی کے مشہور ہوٹل چمپارن میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔بھائی کلیم بیرول پنچایت کے قابل نوجوان کے ہمراہ عشائیہ میں شامل ہونے والے وفدہوٹل چمپارن کے داخلی دروازے پر استقبال کیا۔عشائیہ تقریب مکھیاعہدہ کے امیدوار جہانگیرانصاری نے کہاکہ پنچایت کی تعمیروترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔لہٰذاپنچایت کی تعمیروترقی اورغریب لوگوں کے حقوق کو ان تک پہنچانے کیلئے نوجوانوں کوآگے ہوگا۔عشائیہ کا مقصد بیرول پنچایت کے عوام کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔

J1
اس موقع پر تمام نوجوانوں نے مکھیا امیدوار جناب جہانگیر و کلیم الدین کے اس اقدام کو سراہا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا بہت جلد اس مشن پر کام کرنے اور ساتھ چلنے کا وعدہ کیا۔ مثبت اور کھری سیاست کرنے والے نیتاوں کیلئے بیہ نگر اتحاد گروپ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں جہانگیر و کلیم الدین صاحب نے بیرول پنچایت کے تمام مسائل کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا وعدہ کیا۔


عشائیہ کی تقریب میں بیہ نگرسے ڈاکٹر حیدر علی، بزرگ و بڑے بھائی نثار احمد،پنڈول حلقے کے مستقبل ترین کے ایم۔ اے۔ لے بھائی کلیم الدین،پنچایت کے متحرک نوجوان گلاب و جناب جوہی ڈرائیور کے علاوہ بیرول پنچایت کے دیگر لیڈران نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.