ممبئی(آئی این ایس انڈیا):کورونا نے مہاراشٹرا میں تباہی مچا رکھی ہے۔ یہاں کورونامتاثرین کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر سیاست بھی تیزہوگئی ہے۔ اپوزیشن مسلسل ادھو حکومت پرحملہ کر رہی ہے۔ ادھر سابق وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے سی ایم ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کرکہاہے کہ ممبئی میں کورونا کی جانچ آدھی ہوگئی ہے۔فڑنویس نے الزام عائد کیا کہ ممبئی میں ہونے والی کورونا ٹیسٹ کا فیصد آدھی ہوگیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو مہاراشٹر میں کئے گئے 56 فیصد کورونا ٹیسٹ صرف ممبئی میں ہی ہوئے تھے، جبکہ 31 مئی کو یہ تعداد 27 فیصد رہ گئی تھی۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹیسٹ میں کمی کی وجہ سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جو باعث تشویش ہے۔