دہلی اسپتال معاملہ:کجریوال کا فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر نے پلٹا

anil

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا) دہلی کے نائب گورنر انیل بیجل نے کجریوال حکومت کے فیصلے کو ایک دن بعد ہی پلٹ دیا۔ بیجل نے پیر کے روز کہا کہ ہر ایک کو دہلی کے تمام اسپتالوں میں علاج کروانے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال اس بنیاد پر علاج سے انکار نہیں کرسکتا کہ وہ دہلی کا رہائشی نہیں ہے۔ خیال رہے کہ ایک دن پہلے اتوار کے روز دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے کہا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی حکومت کے تحت سرکاری اور نجی اسپتال میں صرف دہلی کے عوام کا ہی علاج کیا جا ئے گا،البتہ مرکزی سرکاری اسپتال سب کے لئے کھلے رہیں گے۔ دونوں سرکاری اسپتال میں 10-10 ہزار بیڈ ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ ہفتے دہلی کے لوگوں کی رائے طلب کی تھی، جس کے جواب میں مبینہ طور پر90 فیصد ی لوگوں کا کہنا ہے کہ دہلی کے ہسپتال کرونا کے وجود تک دہلی کے لوگوں کے لئے ہی مختص ہونے چاہئے۔ ماہرین نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ دہلی میں جون کے آخر تک 15 ہزار بیڈ کی ضرورت ہوگی۔ اس صورت میں دوسری ریاستوں کے عوام کے لئے اسپتال کھول دیئے گئے،تو9 ہزاربیڈ 3 دن میں بھر جائیں گے، اور ریزور کئے گئے بیڈ کی کمی ہوجائے گی۔خیال رہے کہ دہلی حکومت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے اسپتال صرف دہلی کے عوام کیلئے ہی ہوں گے۔ایک اورعرضی دہلی ہائی کورٹ میں ڈاکٹروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔جس میں اس فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو سرجری کروانی ہے تو، یہ ضروری ہے کہ اس کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *