دہلی بجٹ2021-22:دہلی والوں کومفت ملے گی کورونا ویکسین

manish-sisodia

قومی راجدھانی دہلی کا2021-22کا بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جارہاہے۔وزیرخزانہ ونائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اسمبلی میں دہلی کا پہلا ڈیجیٹل بجٹ پیش کررہے ہیں۔وزیرخزانہ نے 2021-22کیلئے 69ہزارکروڑروپے کی مجوزہ بجٹ پیش کیا۔انہوں نے بتایاکہ اس بار لوگوں کیلئے اسکیم خرچ 55فیصدی، جبکہ سرکاری خرچ 45فیصدی رہے گا۔وہیں اس بجٹ میں دہلی والوں کیلئے مفت کوروناٹیکہ دینے کا اعلان کیا۔کیجریوال سرکار کے اس بجٹ سے عوام کوکافی امیدیں ہیں۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے منیش سسودیا نے کئی اہم اعلان کئے۔اگلے سال سے دہلی میں خواتین کیلئے خصوصی محلہ کلینک کھلیں گے۔دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں مفت میں کوروناویکسین مہیا کرائی جائے گی۔منیش سسودیا نے کہاکہ دہلی سرکار نے 75ویں یوم آزادی کا جشن منانے کا فیصلہ کیاہے، 12مارچ سے 75ہفتوں تک پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔75ہفتے کے ’دیش بھکتی‘ پروگراموں کے دوران بابا صاحب امبیڈکر سے جڑے پروگرام کیلئے 10کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.