پورنیہ:گھرمیں ڈکیتی، ڈھائی لاکھ روپے اورزیورات لیکرفرار

Purnia

پورنیہ:بہارمیں ڈکیتی پیشہ افراد سرگرم ہیں۔قانون سے بے خوف ڈکیتی پیشہ افراد لوگوں کے گھروں میں ہاتھ صاف کررہے ہیں۔تازہ معاملہ سیمانچل کے ضلع پورنیہ کا ہے۔ذرائع کے مطابق،پورنیہ صدر تھانہ علاقہ کے انڈسٹری روڈ لال باغ سٹی میں واقع ایک گھرمیں ڈکیتوں نے ہاتھ صاف کیاہے۔ڈکیتی کاواقعہ محمد امجد خان کے گھر میں ہوا ہے۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ ڈکیت نے اس واقعہ کو تقریبا ڈھائی گھنٹے میں انجام دیا۔محض صدر تھانہ سے 200 میٹر کے فاصلے پر بے خوف مجرموں نے ڈکیتی کی واردات کو انجام دے کرڈھائی لاکھ نقدی سمیت پانچ لاکھ کے زیورات لیکر فرار ہوگئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 15 دن پہلے مکان مالک گھر سے باہر دہلی گئے ہوئے ہیں۔گھر کا دیکھ بھال پہریدار صفی خان کر رہے تھے۔پہریدار صفی خان نے بتایا کہ رات میں وہ اکیلے گھر میں سو رہے تھے۔دیر رات تقریبا ڈیڑھ بجے اچانک دروازہ توڑنے کی آواز سن کر وہ بیدارہو گئے۔بیدارہونے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ کچھ لوگ ہتھیار سے دروازہ توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈکیت بار بار مالک مکان کا نام لے کر دروازہ کھولنے کے لئے بول رہے تھے اور گولی مارنے کی دھمکی دے رہے تھے۔پہریدار نے ڈاکوؤں کو کافی روکنے کی کوشش کی لیکن ڈکیت دروازہ توڑنے میں کامیاب رہے اور دروازہ توڑ گھر کے اندر داخل ہوئے۔گھر میں داخل ہونے کے بعد ڈاکوؤں نے ہتھیار کے زور پر پہرے دار کو یرغمال بنا لیا۔صفی خان نے دعوی کیا یرغمال بنانے کے بعد ڈاکوؤں گھر کے 6 کمرے کا تالا توڑ کمرے میں رکھے گودریج اور الماری کو توڑ کرنقد ی ڈھائی لاکھ سمیت 5 لاکھ کے زیورات لوٹ لے گئے۔پہریدار نے اس سلسلے میں صدر تھانہ میں تحریری درخواست دی ہے اور فون کے ذریعے واقعہ کی جانکاری مکان مالک کو دے دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *