نوئیڈامیں کورونا وائرس کے 227 نئے معاملے

نوئیڈا (آئی این ایس انڈیا)پیر کو ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا وائرس کے 227 نئے کیسزْ سامنے آئے جب کہ ایک مریض کی موت ہوگئی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر سنیل دوہرے نے بتایا کہ پیر کی صبح سیکٹر 39 کے کووڈ 19 اسپتال میں علاج کے دوران ایک مریض کی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ پیر کو کورونا وائرس کے 227 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں 1300 سے زیادہ مریض زیر علاج ہیں۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ اب تک ضلع میں 26 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 27732 کیسز درج ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا سے اب تک 94 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.